تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری
تمیں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ یسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب جاری
ماؤنٹ مانگنوئی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے 182 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کی بیٹنگ جاری ہے۔
بے اوول میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بناکر نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 182 رنز کا ہدف دیا۔
اننگز کے آغاز پر فخر زمان اور احمد شہزاد اووپنگ کے لیے آئے لیکن 30 رنز کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
بعدازاں 66 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم بھی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
فخر زمان نے شاندار 46 رنز بنائے اور 106 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔
سرفراز احمد 29 اور حارث سہیل 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج کے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث شامل نہیں ہیں، پی سی بی کے مطابق پریکٹس کے دوران فٹ بال کھیلتے ہوئےحسن علی کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔
حسن علی کی جگہ عامر یامین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
میچ سے قبل پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ میچ جیت کر ٹی 20 سیریز جیتنا چاہتے ہیں۔
دوسری جانب کیویز کپتان کین ولیم سن کا کہنا تھا کہ کنڈیشن اچھی ہے، پچ پر گھاس ہے، لہذا اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور پاکستان کو کم اسکور پر روکنے کی کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1،1 سے برابر ہے اور شاہین آج کا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کو بے قرار ہیں۔
میچ سے قبل گرین شرٹس کی پریکٹس
نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل گرین شرٹس نے وارم اپ پریکٹس کی۔
No comments